جمعرات 4 جون 2026 - 08:54
شہر لکھنؤ میں سینکڑوں بچوں اور بچیوں نے منایا جشنِ تکلیف / المومل کلچرل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقسیمِ انعامات کی شاندار تقریب

حوزہ/لکھنؤ میں المومل کلچرل فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ سات روزہ مفت کریش کورس کے اختتام پر جشنِ تکلیف اور تقسیمِ انعامات کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں نوبالغ بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنؤ میں المومل کلچرل فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ سات روزہ مفت کریش کورس کے اختتام پر جشنِ تکلیف اور تقسیمِ انعامات کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں نوبالغ بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔

لکھنؤ میں نو بالغ نوجوانوں کے لیے عظیم الشان جشنِ بلوغت اور تقریب تقسیمِ انعامات کا انعقاد

شرکائے کورس نے ضروری دینی مسائل، ابتدائی احکام اور اسلامی تعلیمات سے آگاہی حاصل کی، جبکہ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے علاوہ مختلف سماجی، تعلیمی اور مذہبی میدانوں میں سرگرم شخصیات کو نفیس تحائف اور لوحِ سپاس سے نوازا گیا۔

پروگرام کا آغاز قاریِ قرآن جناب ریحان نے سورۂ مبارکہ نبا کی تلاوت سے کیا۔

ناظمِ تقریب مولانا سید منہال حیدر زیدی نے افتتاحی کلمات کے بعد اکبر ہال، مہتاب باغ کے استاد مولانا سید حیدر عباس رضوی کو دعوتِ خطاب دی۔

مولانا موصوف نے حاضرین کو عیدِ سعید غدیر کی پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ المومل کلچرل فاؤنڈیشن کا امتیاز یہ ہے کہ اس نے اہل بیت اطہارؑ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے نوجوان نسل کی دینی تربیت کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے۔

انہوں نے سال بھر جاری رہنے والے شارٹ کورسز، سیمینارز اور سمپوزیم کے انعقاد کو نہایت خوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے والدین کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی پروگراموں اور دینی کلاسوں میں بچیوں کی تعداد اکثر بچوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے، جبکہ بچوں کے لیے بھی ایسے مواقع یکساں اہمیت رکھتے ہیں، لہٰذا والدین اپنے بچوں کی شرکت کو یقینی بنائیں۔

لکھنؤ میں نو بالغ نوجوانوں کے لیے عظیم الشان جشنِ بلوغت اور تقریب تقسیمِ انعامات کا انعقاد

تقریب کے دوران مختلف شعبہ ہائے حیات میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو لوحِ سپاس اور تحائف پیش کیے گئے۔ ان میں ڈاکٹر سید فیض عباس عابدی، ڈاکٹر سید ضیغم عباس، مرزا محمد عالم (مالک نکڑ پریس)، حکیم خاور نواب، جرنلسٹ شکیل رضوی،جرنلسٹ طاہر رضوی،جرنلسٹ نجم الحسن، جناب نجم الحسن نجمی، جناب شاداب علی نواب، جناب شبیر (شیش محل)، مولانا صابر علی عمرانی، برادر میثم معراج (قصبہ بجنور) اور کیمرامین نذر عباس کے نام خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔

لکھنؤ میں نو بالغ نوجوانوں کے لیے عظیم الشان جشنِ بلوغت اور تقریب تقسیمِ انعامات کا انعقاد

مولانا سید منہال حیدر زیدی نے قرعہ اندازی کے ذریعے ہر سینٹر سے مکمل حاضری رکھنے والے ایک طالب علم یا طالبہ کے لیے خصوصی انعامات کا اعلان کیا، جو علماء کرام کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے۔

بعد ازاں برادران نے اسمائے حسنیٰ پر مشتمل تواشیح پیش کرکے حاضرین کے دلوں کو یادِ الٰہی سے سرشار کر دیا۔

مومل ہال، سرفراز گنج کی طالبہ خواہر فاطمہ رضوی نے انگریزی زبان میں کریش کورس کی افادیت پر اپنے تاثرات پیش کیے، جبکہ مفتی گنج گرلس کالج کی طالبہ خواہر عذرا بتول نے بھی پُراعتماد انداز میں کورس کے فوائد بیان کیے۔

لکھنؤ میں نو بالغ نوجوانوں کے لیے عظیم الشان جشنِ بلوغت اور تقریب تقسیمِ انعامات کا انعقاد

اس موقع پر المومل کلچرل فاؤنڈیشن کی جانب سے ادارے کی مختلف سرگرمیوں اور خدمات پر مشتمل سات منٹ کی ایک ڈاکیومنٹری بھی پیش کی گئی۔

گلستانِ محمدی کشمیری محلہ میں تدریسی خدمات انجام دینے والے مولانا سید سعید الحسن نقوی نے فاؤنڈیشن کے اراکین اور تمام معلمین و معلمات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جشنِ تکلیف دراصل بچوں اور بچیوں کو اس اہم مرحلے سے روشناس کروانے کا نام ہے جب ان پر بعض امور واجب اور بعض حرام قرار پاتے ہیں، اور انہی احکام کی پابندی انسان کو حقیقی بندۂ خدا بناتی ہے۔

خواہر اریبہ، خواہر کساء، خواہر عامرہ، خواہر شفا اور خواہر فضہ نے حضرت حجت ابن الحسنؑ کی بارگاہ میں منظوم تواشیح پیش کی، جنہوں نے حاضرین کے دلوں میں امام زمانہؑ کی محبت اور ظہور کی آرزو کو مزید تازہ کر دیا۔

لکھنؤ میں نو بالغ نوجوانوں کے لیے عظیم الشان جشنِ بلوغت اور تقریب تقسیمِ انعامات کا انعقاد

تقریب کے دوران مختلف مراکز پر فعال کردار ادا کرنے والے والنٹیرز اور اعزازی رضاکاروں کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔

مولانا سید علمدار حسین اور برادر حیدر عباس بھولو کے نام بطور اعزازی والنٹیر پیش کیے گئے۔

پروگرام کا یادگار ترین مرحلہ وہ تھا جب نوبالغ بچوں اور بچیوں نے اسٹیج پر آ کر خدائے واحد، رسول اکرمؐ اور اہل بیت اطہارؑ کے حضور عہد کیا کہ وہ دینی احکام کی پابندی کے ساتھ ملک کی ترقی اور معاشرے کی تعمیر میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

لکھنؤ میں نو بالغ نوجوانوں کے لیے عظیم الشان جشنِ بلوغت اور تقریب تقسیمِ انعامات کا انعقاد

مولانا صابر علی عمرانی نے اس موقع پر منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا، جبکہ اختتامی خطاب مفتی گنج گرلس کالج میں تدریسی خدمات انجام دینے والے مولانا سید حسنین باقری نے کیا۔ انہوں نے تاکید کی کہ ولایتِ علوی کے پیغام کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ خود دیندار بننا اور اس ولایت کی ترویج کے لیے فکرمند رہنا بھی ضروری ہے۔

المومل کلچرل فاؤنڈیشن کی جانب سے سات روزہ مفت کریش کورس میں تدریس کرنے والے تمام معلمین و معلمات کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں عتباتِ عالیات کے تبرکات اور لوحِ سپاس پیش کیے گئے۔

لکھنؤ میں نو بالغ نوجوانوں کے لیے عظیم الشان جشنِ بلوغت اور تقریب تقسیمِ انعامات کا انعقاد

فاؤنڈیشن کے روحِ رواں مولانا احتشام الحسن نے تمام مہمانانِ گرامی، اساتذہ، رضاکاروں اور شرکائے پروگرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ برسوں میں ان دینی کلاسوں کو مزید بہتر اور وسیع پیمانے پر منعقد کیا جائے گا تاکہ نئی نسل میں دینی شعور اور مذہبی رجحان کو فروغ مل سکے۔

تقریب میں ہر سنٹر سے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو نفیس انعامات سے نوازا گیا، جبکہ حاضرین کے درمیان بھی قرعہ اندازی کے ذریعے تبرکات تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر المومل کلچرل فاؤنڈیشن کی جانب سے کتابوں کا خصوصی اسٹال بھی لگایا گیا تھا جہاں مختلف دینی و علمی کتابیں پچاس فیصد رعایت پر دستیاب تھیں۔

لکھنؤ میں نو بالغ نوجوانوں کے لیے عظیم الشان جشنِ بلوغت اور تقریب تقسیمِ انعامات کا انعقاد

پروگرام میں مولانا سید تنویر عباس، مولانا سید ارشد موسوی، مولانا سید علمدار حسین، مولانا سید فیض عباس مشہدی، مولانا سید جاوید مصطفوی، مولانا سید قمر الحسن، مولانا سید یاور عباس، مولانا سید محمد عارف، مولانا سید وسیم، مولانا سید تفسیر، مولانا سید عدیل حسن، مولانا کلب عباس، مولانا ابو الفضل عابدی اور دیگر علماء و معزز شخصیات نے شرکت کرکے تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔

لکھنؤ میں نو بالغ نوجوانوں کے لیے عظیم الشان جشنِ بلوغت اور تقریب تقسیمِ انعامات کا انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha